ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی شروع

سیالکوٹ ( نمائندہ عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی مظہر اقبال گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ سب انسپکٹر ناصر یعقوب بٹ نے جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سلمان عرف مانا ڈکیت گینگ کے ملزما ن میں سلمان عرف مانا ولد محمد اسلم ساکن دروال پسرورشمس ولد محمد آصف قوم راجپوت ساکن پڈھاری پسرور ،

محمد عثمان ولد عابد حسین ساکن باجرہ گڑھی کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔ دوران انٹروگیشن ملزمان کے قبضہ سے 1عدد پسٹل 30بور، 1عدد پسٹل 9MM، نقدی 2لاکھ 20ہزار روپے، موٹر سائیکل 4عدد، قیمتی طلائی زیورات برآمد کیے ہیں۔ ملزمان نے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں۔ جن کی گرفتار ی سے 7مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے۔ جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائے جائے گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی ٍحفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں