جاوید شیخ

ڈاکٹرز ، نرسز اور پیر امیڈیکس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجر ہیں ‘ جاوید شیخ

لاہور(عکس آن لائن )سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیر امیڈیکس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجر ہیں او رپوری قوم ان کی خدمات کو سلیوٹ پیش کرتی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ ہم اس جنگ میں طبی عملے کا اس طرح ساتھ دے سکتے ہیں کہ ان پر بوجھ بڑھانے کی بجائے کم کیا جائے ، اس کیلئے عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہیں او رحفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں ۔

پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کو سہولیات دے سکیں ۔ جاوید شیخ نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ ہم ایک قوم بن کر دکھائیں اور اس کے لئے ہمیں چین سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں