چین میں کورونا وائرس

چین میں کورونا وائرس کے 39 نئے کیسز رپورٹ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین میں گذشتہ روز کورونا وائرس کے 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک دن قبل سامنے آنے والے کیسز کی تعداد30 تھی۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں بیرون ملک سے آنے والوں اور ایسے افراد جو وائرس سے متاثر ہیں تاہم ان میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں سے کورونا وائرس دیگر لوگوں میں پھیلنے کے خدشات بدستور موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں