چینی

چینی کی قیمت 100 روپے سے 105 روپے فی کلو تک جا پہنچی

لاہور (عکس آن لائن) گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت 29 روپے فی کلو اضافے کے بعد 296 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کا پانچ لیٹر کا پیک 1335 روپے بڑھ کر 1480 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ کمپنیوں نے گزشتہ روز درجہ اول کے گھی کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا۔ جس کے بعد درجہ اول کے گھی کی قیمت 265 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔ نئی قیمتوں پر اطلاق جمعرات سے شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب شوگر مافیا نے ایک بار پھر پول کرکے چینی کی سپلائی میں 40فیصد کمی کردی جس کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہونے پر رواں ماہ کے دوران بوری کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا 85 روپے کلو میں دو ہفتہ قبل فروخت ہونیوالی چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور چینی کی قیمت 100 روپے سے 105 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ٹائیگر فورس کو بھی ٹھنڈ لگ گئی سٹاک محدود اور سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے سٹاک ہولڈر اور پرچون میں چینی فروخت کرنیوالے سٹاک کرنے سے گریز کرنے لگے کیونکہ انتظامیہ کے افسران نمبر بنانے کیلئے مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں سے دو چار بوریاں برآمد کرکے انہیں کلو کے حساب سے بتا کر وزیر اعلیٰ اور اپنے مجاز افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں