نوول کرونا وائرس

چین،ہوبے میں نوول کرونا وائرس کے 2987نئے کیسز کی تصدیق ، 549افراد ہلاک

ووہان(عکس آن لائن)وسطی چین کے صوبہ ہوبے میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ 2987نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ مقامی صحت حکام کے مطابق وائرس سے متاثرہ 70مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ہوبے کے صوبائی صحت کمیشن نے بتا یا کہ ووہان میں وائرس سے مزید 1766افراد متاثرہوئے ہے جبکہ اموات کی تعداد مزید 52ہو گئی،شیا گان ،ہوانگ گانگ اور سوئی چو کے شہروں سے بالترتیب 424، 162اور 128 نئے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام نے بدھ کے روز 113مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا ہے۔ہوبے میں بدھ کے روز تک نوول کرونا وائرس سے متاثرہ 19665مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اموات کی تعدد 549 ہو گئی ،3084مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ صوبہ میں 633مریضوں کو صحت یا ب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں