ریلف فراہم

چنیوٹ:خریداروں کو ماہ صیام میں ہر ممکن ریلف فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں،ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)خریداروں کو ماہ صیام میں ہر ممکن ریلف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، تاجر برادری جائز منافع رکھ کر معیاری اشیاءکی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں اور دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں،

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ایک اجلاس کے دوران کیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت کارکردگی کے جائزہ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عائشہ یٰسین کے علاوہ ضلع کے 26 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی،ایس این اے عمر حیات سپراءنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ 9دن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ،

حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں ، بازاروں اور میگا سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوورچارجنگ پر دوکانداروں کو 11 لاکھ 21ہزارروپے سے زائد کے جرمانے کیے ، ضلع کے 26پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر2802انسپکشنز کر کے مقررہ سرکاری قیمتوں سے زائدکی وصولی پر 679 کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانوں کی سزا دی جبکہ40افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر7دوکانداروں کو حوالات میں بند کروایا ،

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹسروزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کریں اور اوورچارجنگ کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ قیمت ایپ پر موصول ہونے والی عوام شکایات کے ازالہ کیلئے سرگرم عمل رہیں اور انہیں تیز رفتار اقدامات سے حل کریں ، آخر میں ڈپٹی کمشنر محمدریاض نے کہا کہپرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے ضروریہ کی حکومتی نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیںاور مارکیٹوں میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں