چناب نگر

چناب نگر:دکھی انسانیت کی خدمت رحمت خداوندی کے حصول کا ذریعہ راہ نجات ہے، مولانا قاری محمد رفیق

چناب نگر(نمائندہ عکس آن لائن)دکھی انسانیت کی خدمت رحمت خداوندی کے حصول کا ذریعہ راہ نجات ہے خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ میں انوار ختم نبوت کی طرف سے نو مسلمین، مستحقین، غرباء میں ماہانہ راشن تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان مولانا قاری محمد رفیق نفیسی، مولانا مفتی عتیق الرحمن نفیسی،

مولانا سلطان محمود شیخوپوری و دیگر علماء نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت سنت رسول اﷲ ؐ ہے مخیر حضرات فراغ رزق کے حصول کے لیے غرباء کی کفالت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں غرباء، نومسلمین کی کفالت اہل ایمان کی ذمہ داری ہے خدمت خلق دنیا و آخرت میں کامیابی روز محشر میں شفاعت محمد الرسول اﷲؐ کے ذریعہ ہے عبادت سے جنت خدمت خلق سے خلق خدا کا قرب نصیب ہوتا ہے نو مسلمین کی خدمت تحریک ختم نبوت کی خدمت ہے تحریک ختم نبوت کا مقصد بھٹکے ہوئے انسانوں کو ختم نبوت پر اور اسلام پر ایمان لا کر دوزخ کی آگ سے بچانا ہے تحریک ختم نبوت میں حصہ ڈالنے سے آدمی شفاعت رسول اﷲ ؐ کا حق دار بن جاتا ہے حضور اکرم ؐ کی ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان ہی کامل انسان کی نشانی ہے عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اسلام کی بنیاد ہے بنیاد صحیح ہو گی تو ایمان کامل ہوگا اور قرآن و سنت پر عمل کرنے سے صحیح معنوں میں اتباع رسول ؐؐ نصیب ہوگی

سیرت نبویؐ امت مسلمہ کے لیے بہترین نمونہ آپؐ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے حضور نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل میں دنیا و آخرت کی کامیابی پوشیدہ ہے ختم نبوت پر ایمان لانے والے نومسلمین ہمارے مسلمان بھائی ہیں ان کی خدمت و کفالت کر کے ہم صحیح معنوں میں اتباع رسول ؐ کا حق ادا کر سکتے ہیں آخر میں نو مسلمین مستحقین،غرباء کے 85خاندانوں کے ہزاروں افراد میں ماہانہ راشن اشیائے خوردونوش اور انوار ختم نبوت کی طرف سے نقد وظائٖف تقسیم کیے گئے ملکی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں