بورس جانسن

چاہتے ہیں امریکا میں پرامن اور منظم انداز میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو،برطانوی وزیراعظم

لندن (عکس آن لائن)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فسادات بھڑکانے کی مذمت کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن نے کہا کہ ٹرمپ حامیوں نے انتخابی نتائج ختم کرنے کے لیے کیپیٹل ہل عمارت پر دھاوا بولا۔ کیپٹل ہل میں ناپسندیدہ مناظر دیکھنے میں آئے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں امریکا میں پرامن اور منظم انداز میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل کی عمارت میں داخل ہو گئے تھے اور ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ چھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاون کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں