مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے عہدے ،پیپلز پارٹی نے استعفے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر پہنچا دیئے

اسلام آباد (عکس آن لائن)پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم عہدوں سے استعفوں کا معاملہ،پاکستان پیپلز پارٹی نے استعفے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر پہنچا دیئے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تحریری منظوری دی،سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کے زریعے استعفے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچا دیئے گئے ، سینیٹر شیری رحمن راجہ پرویز اشرف قمرالزمان کائرہ کے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے بھجوائے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں