کوورونا ویکسین

پی ٹی آئی کا کوورونا ویکسین لگانے کا عمل فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

کراچی (عکس آن لائن) پی ٹی آئی نے سندھ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے سندھ میں کورونا ویکسین بااثر شخصیات کو لگائے جانے کے معاملے کے بعد ویکسین عمل پاک فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے کسی بھی عمل میں شفافیت کی امید رکھنا بیوقوفی ہوگی۔ بلاول ہاس کی تلاشی لی جائے، ٹین پرسنٹ ویکسین کا حصہ وہاں بھی موجود ہوگا۔ سندھ حکومت راشن، فنڈز کے بعد کورونا ویکسین میں بھی ڈنڈی ماررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ کہ تحقیقات ہونی چاہیے کس کے کہنے پر ویکسین بااثر شخصیات کو لگائی گئی۔ وزیر صحت اس وقت ماہرانی بن چکی ہیں۔

جو نادر شاہی فرمان جاری کردیتی ہیں۔ قومی معاملے پر غفلت میں ڈاکٹرز کی بجا سندھ حکومت کو گھر بھیجنا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شریف خاندان کے ترجمان عوام کے بعد فرنٹ لائین ورکرز کا حق بھی کھا رہے ہیں۔ ویکسین کی شفاف ترسیل کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں