وسیم خان

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان 13 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے

لاہور(عکس آن لائن)پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان 13 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹور کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی،

آسٹریلوی کی قومی ٹیم کا دورہ پاکستان 2021 میں شیڈول ہے، وسیم خان سیکیورٹی معاملات پر حکام کو اعتماد میں لیتے ہوئے سیریز کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔دونوں ملکوں کی جونیئر و اے ٹیموں کے تبادلے اور نوجوان کرکٹرز کی ٹریننگ کیلئے آسٹریلیا میں سہولیات فراہم کرنے پر بھی بات ہوگی۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہے جس کے بعد دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں