لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے رابطے میں صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے سے متعلق ٹیم مینجمنٹ سے فیڈ بیک مانگ لیا۔ایک انٹرویو میں وسیم خان کے کہا کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی فیڈ بیک کی روشنی میں دوسرے عہدیداروں سے مشاورت کریں گے۔پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ نیوزی لینڈ حکومت کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر کوچ اور کپتان سے بات کی ہے، انہوں نے اس معاملے پر نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہم منصب سے بھی بات کی ہے۔وسیم خان خان نے بتایا کہ میری آج کی صورتحال پر مصباح اور بابر سے بات ہوئی ہے، ہمت بڑھائی، ٹیم بلند حوصلوں میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹیم بقیہ چار دن گزار کر کرکٹ پر فوکس کرنے کیلئے تیار ہے،پی سی بی چیف ایگزیکٹو نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے رابطے میں صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کتاب “شی جن پھنگ آن دی بیلٹ اینڈ روڈ” (2023 ایڈیشن) کے انگریزی ورژن کی اشاعت
- جیسا بدتمیز اور بے لگام علی امین گنڈا پور کا لیڈر ہے ویسے ہی وہ خود ہیں،عظمیٰ بخاری
- حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کر رہی ہے،وزیر قانون
- چین کی جزیرہ دیاؤ یوئی کے ملحقہ پانیوں میں جاپان کی اشتعال انگیزی کی مخالفت
- چین میں ہوا کی اچھی کوالٹی کے حامل دنوں کا تناسب 83.6 فیصد تک پہنچ گیا