فریال تالپور

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدورں اور غریبوں کی ترجمانی کی ہے، فریال تالپور

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سابقہ رکن سندھ اسمبلی فریال تالپر سے پیپلز پارٹی کے رہنما سردار یاسر خان ببر نے زردار ی ہاوس کراچی میں ملاقات کی ،

ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے فریال تالپر نے کہا کہ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور اب لوگوں کی خدمت کر کہ تاریخ رقم کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر رہی ہے اور عوام کے ہردکھ و سکھ میںان کے ساتھ کھڑی ہے، انہوںنے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیئے پیپلز پارٹی کی جدوجہد لازوال ہے ترقی، خوشحالی، استحکام اور روشن مستقبل کا نام ہی جمہوریت ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کے کسانوں، ہاریوں ،

مزدوروں، نوجوانوں اور خواتین کی بھرپور اندازمیں خدمت کی ہے اور خدمت کایہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہیگا کیونکہ عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے،پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے اور قوموں کی تاریخ شہیدوں کے خون سے لکھی جاتی ہے، ملاقات کے دوران محترمہ بے نظیر بھٹو، ان کے خاندان کی دیگر خواتین، بھٹو خاندان کی لازوال سیاسی قربانیوں اورسندھ کی عوام کی ترقی اور بالخصوص خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے فریال تالپر کی خدمات اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یاسر خان ببر نے کہا کہ سندھ کی ترقی میں فریال تالپر کا کردار اہمیت کا حامل ہے.

آج سندھ دیگر صوبوں کی نسبت ہر شعبے میں آگے ہے جس میں محترمہ ادی فریال تالپر کی کاوشیں شامل ہیں ، پیپلز پارٹی کا ایجنڈا اپنے کارکنوں کی عزت نفس کو عروج پر پہنچانا ہے اور پیپلز پارٹی کا جیالہ جو عزت ووقار حاصل کرتا ہے کسی دوسری پارٹی کا کارکن اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی وبیرونی بہت سارے چیلنجز درپیش ہیں اور ان مسائل کا سامنا صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیئے پر امید ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے غریب عوام کی امیدوں کا محور و مرکز صرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای ہیں ، آئندہ عام انتخابات میں بھرپور انداز میں کامیابی حاصل کر کہ پاکستان کی معیشت اور دیگر مسائل کو ختم کریں گے کیونکہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ملک کومسائل اور مشکلا ت سے بہتر انداز میںنکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں