سبز کریلے

پنجاب کے وسطی وجنوبی اضلاع سبز کریلے کی کاشت اور بیج پیدا کرنے کے لئے موزوں قرار

قصور (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے پنجاب کے وسطی وجنوبی اضلاع ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگرحیم یارخان فیصل آباد بہاولپوربہاولنگر ملتان وہاڑی اورشمالی اضلاع شیخوپورہ لاہور گوجرانوالہگجرات اوکاڑہ حافظ آبادکو سبز کریلے کی کاشت اور بیج پیدا کرنے کے لئے موزوں قرار دیدیاہے اورکہا ہے کہ کریلا اپنی طبی خصوصیات کی بناپر بہت افادیت کا حامل ہے جبکہ کریلا موسم گرماکی ایک اہم اورمقبول ترین سبزی بھی ہے جس کا استعمال مختلف بیماریوں مثلا نظام انہظام کی خرابی ملیریا چکن پاکس ذیابیطس اور کینسر جیسی مہلک امراض کے خلاف جسم میں قوت مدافعت بڑھاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں