سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات کی،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم

اسلام آباد(عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو دا سلوا نے ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، دو طرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے کا عزم کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان پرتگال سے اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں ممالک میں پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے درمیان روابط سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ،پارلیمانی،سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون دونوں ملکوں کے لیے سودمند ہے، موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے ،

پرتگالی بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے پائے جانے والے وافر مواقعوں سے مستفید ہو سکتی ہے، اسپیکر نے اپنے پرتگالی ہم منصب کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی،پرتگالی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے۔ پرتگال پاکستان سے اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،

دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل ستائشیں ہیں،پرتگالی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے اسپیکر کی پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کو فروغ دینے کی تجاویز سے اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں