عمر ایوب

پنجاب پولیس کے چھاپے عمران خان اور پی ٹی آئی سے حکومت کے خوف کا ثبوت ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ناجائز نگراں حکومت پنجاب کی ہدایات پر پنجاب پولیس صوبے بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں، عہدیداروں اور اراکین پارلیمنٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپے مار رہی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ شب پنجاب پولیس نے اعظم چوک لیہ میں پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں اور کرنل (ر)شعیب اعوان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔انہوں نے ان چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھاپے اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ ناجائز اور امپورٹڈ حکومت عمران خان اور پی ٹی آئی سے کتنی خوفزدہ ہے، ہم انشا اللہ تحمل سے اس کا سامنا کریں گے اور یہ سب یاد رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں