آئی جی

پنجاب حکومت کا آئی جی کی خدمات واپس لینے کیلئے وفاق کو ایک اور خط

لاہور (نمائندہ عکس ) پنجاب حکومت نے آئی جی پولیس فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے کے لئے وفاق کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں پیش آنے والے واقعے پر 4 نومبر کو پنجاب کا بینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب کابینہ نے آئی جی فیصل شاہکار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا. پنجاب حکومت نے خط میں لکھا ہے کہ آئی جی پنجاب پی ٹی آئی مارچ کے سیکیورٹی انتظامات کرنے میں ناکام رہے،فیصل شاہکار نے ذاتی وجوہات کی پنجاب میں مزید خدمات انجام دینے سے معذرت کی۔

ان وجوہات کی بنیاد پر پنجاب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لے لی جائیں۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے اپنا آئی جی لگانے کے لئے وفاق کو 3 نام بھجوا دئیے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے وفاق کو لکھے خط میں آئی جی پنجاب کے لئے یاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام تجویز کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں