بابراعظم

پریکٹس میچ میں بابراعظم کی ٹیم نے سرفراز احمد کی ٹیم کو شکست دیدی

لاہور (عکس آن لائن)دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے دوسرے پریکٹس میچ میں بابر اعظم کی ٹیم گرینز نے دو رنز سے کامیابی حاصل کرلی،ٹیم وائٹ کو پچاس اوورز میں 320 رنز کا ہدف دیا گیا لیکن تمام کھلاڑی 48ویں اوور میں 317 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس پریکٹس میچ میں ٹیم گرینز نے محمد رضوان کی سنچری کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 356 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 81 گیندوں پر 112 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ اوپنر فخر زمان نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان بابر اعظم نے 48 رنز کا حصہ ڈالا۔عثمان قادر، محمد حفیظ اور فیصل اکرم نے دو دو شکار کیے۔

جواب میں سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم وائٹ کی جانب سے آصف علی 5 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ عبداللہ شفیق 62 اور عثمان قادر 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سعود شکیل نے 36 رنز بنائے اور شرجیل خان 19 رنز تک محدود رہے. شاہین آفریدی، حارث روف اور محمد نواز نے تین تین وکٹ لیے۔یاد رہے کہ پہلے پریکٹس میچ میں شاداب خان الیون نے بابر اعظم الیون کو چار وکٹ سے ہراکر برتری ثابت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں