شاہدہ منی

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں’ شاہدہ منی

لاہور(عکس آن لائن ) ناموراداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن پسند ملک ہے اور ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں، بھارت خطے کا تھانیدار بننا چاہتا ہے لیکن اس کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اوردوستی کی بات ہے لیکن بھارت کسی زعم میں مبتلا ہے ۔ بھارت نے جب بھی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی بہادر افواج نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ بھارت نے فلم تارے زمین پر بنائی او رپاکستانی شاہینوں نے حقیقت میں ان کے لئے طیارے زمین پر بنا دی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتاہے بلکہ دنیا کے امن کا مخالف ہے اوراس کامکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں