ادویات کی منظوری

پاکستان میں کورونا کے علاج کیلئے ادویات کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ادویات کی منظوری دے دی۔ ڈریپ حکام کے مطابق کونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال سے کورونا کے مرض کے علاج کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی اور آغا خان کراچی کی تحقیقات پرکونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔حکام کے مطابق لاہور کے تین سرکاری اسپتالوں میں کلوروکوائن اور ہائیڈروایکسی کلوروکوائن سے علاج کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں