پاکستان میں کرونا

پاکستان میں کرونا سے1260 اموات، کیسز کی تعداد61,227 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 1260 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق مہلک کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 61,227 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 1260 ہوگئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 39 ہزار 736 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ اب تک 20 ہزار 231 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 24,206 ہو گئی، پنجاب میں 22,037 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 8,483، بلوچستان میں 3,616، اسلام آباد میں 2,015 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 651 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 219 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 687 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 8086 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں