ثمینہ عارف علوی

پاکستان میں چھاتی کا سرطان دیگر ایشیائی ممالک سے زیادہ ہے،ثمینہ عارف علوی

اسلام آباد(عکس آن لائن)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان کی بیماری ایشیاءکے دیگر تمام ممالک سے زیادہ ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت اور نجی شعبہ کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی۔ بریسٹ کینسر کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جن کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

بیگم ثمینہ عارف علوی نے یہ بات اسلام آباد ویمن چیمبر کے زیر احتمام چھاتی کے سرطان کے بارے میں ایک ٓگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اس مرض کی جلد تشخیص کے لئے کوشاں ہے تاکہ خواتین کی جان بچائی جا سکے کیونکہ بروقت مرض کا علم ہونے سے مریض کے بچنے کا امکان اسی فیصد تک ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ نوے ہزار کے قریب کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ چالیس سے پینتالیس ہزار اموات ہوتی ہیں جن میں سے اکثریت کو بچایا جا سکتا ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی۔

اس موقع پر اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل، صدر فریدہ راشد اور دیگر مقررین نے کہا کہ خواتین غربت اور شرم کی وجہ سے اپنے خاندان کو آگاہ نہیں کرتیں جو افسوسناک ہے۔ اس وجہ سے روزانہ دو سو سے زیادہ خواتین لقمہ اجل بن رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہر خاتون کو چالیس سال کے بعد سالانہ چیک اب کروانا چائیے تاکہ اس بیماری پر ابتداءمیں ہی قابو پایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور انھیں بہتر علاج معالجہ کی سہولیات تک رسائی کا حق حاصل کے جس کے لئے حکومت اپنی کوششیں بڑھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں