ہمایوں اختر خان

پاکستان اور عمران خان انشااللہ ساتھ ساتھ ،کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ‘ہمایوں اختر

اسلام آباد( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے،

کہ اپوزیشن والے سن لیں پاکستان اور عمران خان انشااللہ ساتھ ساتھ چلیں گے لیکن کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،

مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے ادوار میں عوام اور ملک کیلئے سوچنے کی بجائے اپنے اور اپنے حواریوں کے بارے

میںسوچا اور ان کے ذاتی کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے ،مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ

کرنے سے پہلے عوام کو اپنے کارکردگی بتائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ٹریڈرز ونگ کے رہنمائوںاور حلقہ این اے 131کے

متحرک رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہاکہ اگر ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے ،

تو کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑنا پھینکنا ہوگا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور مافیاز

کو بے نقاب کرنے کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں ، ملک میں پنجے گاڑھنے والے یہ عناصر مزاحمت کررہے ہیں .

لیکن انہیں بالآخر قانون کے دائرے میں لا یا جائے گا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال

کا مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح نا مراد ہی رہیںگے.

اور پاکستان مراد پائے گا ۔وزیر اعظم عمران خان بے خوف لیڈر ہیں اور انہوں نے ہر کڑے وقت میں اپنے فیصلوں سے ثابت بھی کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی رہنما اورکارکنان مشکلات کے باوجود حکومت کے بہترین اقدامات کو عوام کے سامنے لائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں