پاکستان اور عراق

پاکستان اور عراق کے درمیان زائرین سمیت دیگر مسائل کے پائیدارحل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان اور عراق کے درمیان زائرین سمیت دیگر مسائل کے پائیدارحل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق، عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے،عراقی سفارتخانے میں زیرالتواءپاکستانی زائیرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفورعملدرآمد، چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزاسہولت دینے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ کا اپنے عراقی ہم منصب عثمان علی فردہودسے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستانی زائیرین کے ویزااجراءمیں تاخیر،ویزاتعداد میں اضافہ اور پاکستانی زائرین کوعراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائرین کو عراق داخل ہونے کی اجازت دینے،عراق میں براستہ ایران داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کیلئے ایران،عراق سرحد مستقل طور پر کھولنے اور چہلم حضرت امام حسین کیلئے عراق جانے کے خواہشمند زائرین کو خصوصی ویزا اجراءکرنے کی درخواست کی گئی ۔عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہود کی طرف سے وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ کی تمام تجاویز کا خیرمقدم؛ مطالبات کی فوری منظوری اوران پربلاتاخیر عملدآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ کی درخواست پرعراقی ہم منصب عثمان علی فرہودہ کا پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے،عراقی سفارتخانے میں زیرالتواءپاکستانی زائیرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفورعملدرآمد،عراقی وزیر داخلہ کا چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزاسہولت دینے کا اعلان کیا ۔پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمندزائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ زائرین سمیت دیگر مسائل کے پائیدارحل کیلئے پاکستان عراق مشترکہ کمیٹی بنانے پربھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں وزراءداخلہ نے پاکستان،عراق تعلقات کے فروغ اور داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن بہتر بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے پراتفاق کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائیرین کو عراق داخلے کی فوری اجازت دینے ویزا درخواستوں پر فوری عملدرآمد اور تعداد میں اضافے اور اربعین کیلئے خصوصی ویزا پرمٹ جاری کرنے پر بھی اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ کا اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کا دورانیہ تقریباً چالیس منٹ رہا۔ وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ نے عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہودہ کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔ عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا؛ جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنائاللہ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں