اعصام الحق

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے دوسری شادی کرلی

لاہور(عکس آن لائن )پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے دوسری شادی کرلی ،ان کانکاح چند دن قبل لاہور میں ہوا۔ اعصام الحق کے والد احتشام الحق قریشی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعصام کا نکاح 19 فروری کو لاہور میں ہوا ہے۔اعصام الحق کی زوجہ ثنا فیاض لاہور کے ایک بزنس مین محمد فیاض کی صاحبزادی ہیں۔ اعصام الحق نکاح کی تقریب کے بعد فرانس چلے گئے ہیں جب کہ ان کی شادی کی تقریب آئندہ ماہ کے وسط میں ہوگی۔

یاد رہے کہ اعصام الحق کی یہ دوسری شادی ہے، انہوں نے 2011 میں فاہا مخدوم سے شادی کی تھی تاہم ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث چند ماہ بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں