وفاقی وزیر خزانہ

پاور سیکٹر کی کارکردگی بہتر بنائی جائے گی،شوکت ترین

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر کی کارکردگی بہتر بنائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ بجلی بل کی ریکوری آؤٹ سورس کر دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے مقامی پیداوار بڑھانا ہو گی،ہمیں صارفین کو بچانے کیلئے ہول سیل مارکیٹس بڑھانا پڑیں گی،اہم غذائی اشیاء کے اسٹرٹیجک ذخائر قائم کیے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں