پام آئل

پام آئل کی درآمدات میں مئی 2020ء کے دوران 19.1فیصد کمی،ادارہ برائے شماریات پاکستان

اسلام آباد (عکس آن لائن) مئی 2020ء کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 19.1فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق ،

مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 134.9 ملین ڈالر تک کم ہوگیا .

جبکہ مئی 2019ء کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم 166.7 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 31.8 ملین ڈالر یعنی 19فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں