موبائل فون

مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 248 فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 248 فیصد کے بڑے اضافے کے بعد 3 سو 69 ارب روپے سے زائد رہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے موبائل فونز کی درآمدات کی تفصیلات جاری کردیں۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ 3 سو 69 ارب روپے سے زیادہ کے موبائل فونز درآمد کیے گئے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 106 ارب روپے تھا جو 248 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں 42 ارب 65 کروڑ روپے کے موبائل فونزدرآمد کیے گئے جبکہ فروری 2024 میں 44 ارب 91 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں