ٹیکسٹائل مشینری

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں مئی کے دوران 13.98 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) مئی 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات

میں 13.98 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق

مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 4.2 ارب روپے تک کم ہو گیا.

جبکہ اپریل 2020ء میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات 4.9 ارب روپے رہی تھیں۔

اس طرح اپریل 2020ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری

کی درآمدات میں 70 کروڑ روپے یعنی 14 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں