مرچ کی کاشت

ٹماٹر اورمرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اورمرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار موسم گرماکی سبزیات کی کاشت کے دوران ماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمدیقینی بنائیں اورٹماٹر و مرچ کی کاشت کےلئے ایسی پنیری کاانتخاب کریں جس کی عمر30 سے 35 دن تک ہونیزپنیری کو پٹڑیوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کیاجائے تاکہ اچھی پیداوار اور بہترین فصل کاحصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ کریلے گھیاکدو چپن کدو کالی توری بھنڈی توری بینگن ٹماٹرسبزمرچ شملہ مرچ ترکھیرے کی کاشت کا بہترین وقت فروری و مارچ تک ہے کیونکہ یہ سبزیاں 20سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بہترین نشوونما پاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے زیادہ کم درجہ حرارت پیداوارپر منفی اثرات مرتب کرتاہے اور فصل بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار سبزیات کے اگا کےلئے ایسے بیج کا بھی انتخاب کریں جس کے اگاکی شرح80فیصد سے کم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی کاشت کےلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی زرخیز میرازمین منتخب کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں