ٹرمپ کا ایک بار پھر انسداد ملیریا ادویات کا کورونا وائرس کے خلاف استعمال کا دفاع

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر انسداد ملیریا ادویات کو کورونا وائرس کے خلاف استعمال

کرنے کا بھرپور انداز میں دفاع کیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے بریفنگ کے دوران اپنے ہی پبلک ہیلتھ عہدیداروں سے

اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لئے ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

قومی ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے امریکی صدر کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں گے،

عالمی ادارہ صحت بھی کہہ چکا ہے کہ ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کووڈ 19 کے خلاف مؤثر علاج نہیں ہے۔واضح رہے کہ

امریکی صدر ماضی میں بھی ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کو کورونا کا علاج قرار دیتے رہے ہیں بلکہ خود بھی استعمال کرنے

کا کہہ کر دوسروں کو اس کی ترغیب دیتے رہے ہیں حالانکہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا مریضوں کے لیے

اس دوا کے ہنگامی صورت میں نہ صرف استعمال کا اختیار واپس لے لیا تھا بلکہ اس کا اجازت نامہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں