برطانیہ

ویانا مذاکرات میں پیش رفت سے سعودی عرب کو بھی آگاہ رکھ رہے ہیں،برطانیہ

لندن(عکس آن لائن)برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب نے ایران کی حمایت سے سعودی عرب پردہشت گردی کے حملوں کے خلاف اپنے ملک کی جانب سے مملکت کی غیرمتزل حمایت کا اظہارکیا ہے اوربرطانیہ کے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے کہ خطے کے تحفظ کے لیے ایران سے ایک مضبوط جوہری سمجھوتا کیا جائے گا۔

عرب ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ ہم ویانا مذاکرات میں پیش رفت سے اپنے سعودی شراکت داروں کو بھی آگاہ رکھ رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم اس معاملے میں بہت واضح ہیں،ایران کو کبھی فوجی مقاصد کے لیے جوہری صلاحیت کے حصول کی اجازت نہیں دی جانا چاہیے اوراس کے جوہری سمجھوتے کے تمام تقاضوں کی پاسداری کرنا چاہیے۔انھوں نے یمن سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری اہداف پرڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کواس ضمن میں جنگ بندی کی پاسداری کرنی چاہیے اور حوثیوں کومذاکرات کی میزپرلانے کے لیے دبا ڈالا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مس انفارمیشن اورسائبرحملوں سمیت مختلف خطرات کا سامنا ہے۔مخالف ریاستوں یا جرائم پیشہ گروہوں سے ایسے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں لیکن ہم دونوں ملکوں کے درمیان مستقل پائیدار روابط سے ان خطرات کو کم سے کم کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں