شہباز گل

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل کا بیرون ملک نہ جانے کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اوورسیز فورم کی دعوت پر مجھے آج 9 اپریل کو اٹلی فرانس اور اسپین میں کنونشنز میں شرکت کرنی تھی۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اس وقت ملک سے باہر نہیں جاوں گا۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ہر لمحہ ان ملکی غداروں کے خلاف کپتان کا دفاع کروں گا اور ہر صورت قومی غیرت کا دفاع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں