دنیا میں بھونچال

وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی سے تقریر نے دنیا میں بھونچال پیدا کر دیا ہے ،وزیر اعظم نے دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کیا ،

اسلام آباد ( عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی سے تقریر نے دنیا میں بھونچال پیدا کر دیا ہے ،وزیر اعظم نے دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کیا جبکہ بین الاقوامی طاقتیں اپنے مفادات کو مد نظر رکھتی ہیں ،سیاست اور حکومت بعد میں پاکستان کا مفاد مقدم ہے ، افراد کو اداروں کے تابع لانا تحریک انصاف حکومت کی پالیسی ہے ،

میڈیا کا حق ہے کہ حکومت کو اسلام کے لئے اپنی تجاویز پیش کرے ۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نیشنل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کی ترقی سے سافٹ پاور میڈیا ایک کلیدی حیثیت اختیار کر چکا ہے جبکہ پاکستان کی موجودہ حکومت آزادی رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام چند لمحوں میں پوری دنیا تک پہنچایا جا سکتاہے جبکہ وزیر اعظم عمران کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر نے دنیا میں بھونچال برپا کر دیا ہے ،

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ، معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا نظریاتی سرحدوں کے امین کا کردار ادا کرتا ہے جبکہ بین الاقوامی طاقتیں ہمیشہ اپنے مفادات کو مد نظر رکھتی ہیں ، انہو ںنے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تصور کرتی ہے اور میڈیا حکومت کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،میڈیا کا حق ہے کہ حکومت کی اصلاح کیلئے اپنی تجاویز پیش کرے جبکہ میڈیا کو قومی سلامتی کے معاملات میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے ، معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا عام آدمی تک معلومات کی رسائی کا اہم ذریعہ ھے جبکہ افراد کو اداروں کے تابع لانا تحریک انصاف کی حکومتی پالیسی ہے اور دنیا کو پیغام دیناہے کہ پاکستان میں ادارے آزاد اور با اختیار ہیں جبکہ سیاست اور حکومت بعد میں پاکستان کا مفاد پہلے مقدم ہے ،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان نے آگے بڑھنا ہے جبکہ حکومت کی گڈ گورننس ہو یا کوئی کمزوری ،

میڈیا سے چھپ نہیں سکتی ، انہوں نے کہا کہ بھارت نے2ماہ سے زائد عرصے سے کشمیریوں کی زبان بندی کر رکھی ہے جبکہ دنیا سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو مان رہی ہے ،

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارا مذہب اور تمدن ہماری طاقت ہے اور نوجوانوں کو چاہئے کہ اپنے قومی ہیروز کو اپنا رول ماڈل بنائیں، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں دنیا کو پیغام دیا کہ مسلمان صرف اللہ کو سپر پاور مانتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں جبکہ نوجوان نسل نے پاکستان کو بدلنا ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت پر میڈیا یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے جبکہ میڈیا کی آزادی کے بغیر کسی قوم یا معاشرے کا تحفظ نہیں ہو سکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں