افتخار علی ملک

وزیر اعظم عمران خان کا تعمیراتی صنعت کے لئے بڑا پیکیج امید کی کرن ، صدر سارک چیمبر

لاہور (عکس آن لائن) سارک چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا تعمیراتی

صنعت کے لئے بڑا پیکیج امید کی کرن ہے اور ایسے وقت میں جب ملکی صنعت کو کورونا وائرس کے بدترین اثرات کا سامنا ہے.

اس سے ملکی معیشت ترقی کرے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ وزیر اعظم کے مراعاتی پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے

صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی بڑی صلاحیت ہے .

لیکن سٹیٹ بنک کی آخری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق بعض اقدامات کے باعث گذشتہ سال اس شعبہ میں 7.6 فیصد کمی آئی،

جس کی وجہ سے معیشت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پیکیج پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے معاشی سرگرمیوں

کو فروغ ملے گا اور یہ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا،

کہ اس پیکیج کا اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر کسی سے ذرائع آمدن کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا،

اس سے لوگوں کو اپنا کالا دھن معاشی سرگرمیوں میں لانے کی ترغیب ملے گی۔ افتخار ملک نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاو -BFسنگ

اسکیم کو 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا وزیر اعظم عمران خان کا اعلان خوش آئند ہے اور اس سے تعمیراتی صنعت کو تقویت

ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں بیس لاکھ سے زیادہ مکانات کی کمی ہے جبکہ تعمیراتی صنعت کا حجم 250 ارب روپے

سے زیادہ ہے، اس اعلان سے اس شعبے کو مکانات کا خلا پورا کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا

کہ یہ بھی خوش آئند ہے کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دے دیا ہے جس سے اس کو دستیاب سہولیات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ متعدد دیگر صنعتوں کی نمو تعمیراتی شعبے کی نمو سے منسلک ہے اور ان سازگار پالیسوں سے تمام منسلکہ صنعتوں

کی نشوونما میں مدد ملے گی اور یہ معیشت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کا

خام مال ملک کے اندر ہی تیار کیا جانا چاہئے اور حکومت کو تعمیراتی و ہا?سنگ سیکٹر کے لئے خام مال کی درآمد کی حوصلہ

شکنی کرنی چاہئے، علاوہ ازیں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری

افراد کو بھی تمام سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس مشکل وقت میں ایک بڑے لیڈر

کی حیثیت سے ابھرے ہیں جب دنیا دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے معیشت سمیت ہر شعبہ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کاروباری برادری کے لئے مراعاتی پیکیج اور عوام کے لئے ریلیف پیکیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک ویڑنری

لیڈرہیں جو معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد کے علاوہ پاکستان کو معاشی طور پر آزاد بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بے گھر لوگوں پر

زور دیا کہکہ وہ اس پیکیج سے فائدہ اٹھائیں اور کم ترین شرح سود اور سبسڈی کے ساتھ اپنے مکانات تعمیر کریں بصورت دیگر

وہ زندگی بھر پچھتائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں