جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

وزیر اعظم عمران خان سمیت کئی نمایاں شخصیات نے آف شور کمپنیوں میں اثاثے چھپا ئے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد ( عکس آن لائن) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں بیرون ملک اثاثہ جات کیس میں اپنا جواب جمع کرا دیا جس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ پاکستان کے کئی نمایاں شخصیات نے بیرون ممالک میں آف شور کمپنیوں کے ذریعہ اثاثے چھپا ئے ہیں ، ان میں موجودہ وزیر اعظم عمران خان بھی شامل ہیں ،

میری اہلیہ اور بچوں نے برطانیہ کی جائیداد کو آف شور کمپنیوں میں نہیں چھپایا ، برطانیہ کی جائیدادیں اہلیہ اور بچوں نے اپنے نام پر خریدیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے تحریری جواب میں وزیر اعظم، سیاستدان پر آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام بھی عائد کیاہے ، ان کی جانب سے جواب میں کہاگیا کہ کئی نمایاں شخصیات نے آف شور کمپنیوں سے غیر ملکی جائیداد کو چھپایا اور موجودہ وزیر اعظم بھی ان نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔

جبکہ میری اہلیہ اور بچوں کے برطانیہ کی جائیداد کو آف شور کمپنیوں میں نہیں چھپایا ، برطانیہ کی جائیدادیں اہلیہ اور بچوں نے اپنے نام پر خریدیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ اثاثہ ریکوری یونٹ کوئی قانونی باڈی نہیں ہے ،اثاثہ جات ریکوری یونٹ کا قانون حکومتی رولز اور سرکاری گزٹ میں بھی ذکر نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں