وزیر اعظم

وزیر اعظم سے قومی سلامی کے مشیر معید یوسف کی ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے انتظامات

اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی

ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے ہر کوشش کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی ڈاکٹر معید یوسف نے ملاقات کی

جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈاکٹر معید یوسف نے کورونا کے تناظر میں بیرون ممالک

پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک

دنیا بھر میں 70 ملکوں سے دو لاکھ پچیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا مشکل کی گھڑی میں بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے وزیر اعظم کے وعدے

کو پورا کیا جا چکا ہے۔وزیر اعظم نے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے انتظامات اور پیش رفت

پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے.

اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے ہر کوشش کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں