ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے 2 ہفتے میں تیسرا ٹیلیفونک رابطہ

جدہ (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں باہمی امور پر گفتگو اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں سعودی ولی عہد سے کشمیر کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا، کشمیر کی تازہ صورتحال سے متعلق ولی عہد محمد بن سلمان کو آگاہ کیا گیا۔ یاد رہے دونوں رہنماں کے درمیان ٹیلی فون پر 2 ہفتے میں تیسرا رابطہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں