وزیراعظم

وزیراعظم ایک روزہ دورے پرکل لاہور آئیں گے

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان کل بروز (جمعہ) ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے اور لاہور میں قیام کے دوران مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ دورہ لاہور کے موقع پر شیخوپورہ، گوجرانوالہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس کے علاوہ ایوان وزیراعلیٰ میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کے ساتھ ساتھ وزیراعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کو صوبائی کابینہ کی کارکردگی، صوبے میں ہیلتھ کارڈ کا اجراءسمیت دیگر امور پر بریفنگ دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں