حارث رؤف

ورلڈکپ سیمی فائنل میں کون ہوگا نہیں پتا ،خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں، حارث رؤف

لاہور(عکس آن لائن) ورلڈکپ 2023 کے اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کون کون ہوتا ہے اس کا علم نہیں تاہم ہم خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، ایشین کنڈیشنز ہیں فرق نہیں پڑے گا، ہم بہترین ہیں، ہم جارح مزاج ہیں اور ہم اچھا کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے پر حارث رؤف نے کہاکہ نسیم سے فرق تو پڑے گا وہ نہیں ہیں تاہم جو دوسرے بولرز ہیں وہ بھی اچھے ہیں اور متحرک ہیں، حسن علی کا کم بیک ہے امید ہے وہ اچھا کریں گے۔بولنگ اسکلز پر بات کرتے ہوئے حارث رئوف نے کہاکہ نیاگیند کرنا یاپرانا کرنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے، مجھے جہاں موقع ملے گا میں 100 فیصد دینے کی کوشش کروں گا، کوئی انفرادی گول نہیں،

پہلے ٹیم کا سوچنا ہے بعد میں اپنا، وہاں جا کر دیکھیں گے کہ کنڈیشنز کیسی ہیں اور پھر پلان سیٹ کریں گے، میرے لیے ہر وکٹ اہم ہوتی ہے، اچھے کھلاڑی کو آؤٹ کرکے اعتماد ملتا ہے، ویرات کوہلی کو آؤٹ کر پایا تو تھیک ہے نہ بھی کر پایا تو پھر بھی ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے ہمارے بولرز نے ہمیشہ پرفارم کیا ہے،ایسا نہیں ہے کہ ہمارے بولرز بڑے میچز میں اچھا نہیں کر پاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں