سپریم کورٹ

ن لیگ نے عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ نے عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں شیخ رشید نےکہا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلی نے 2مرتبہ حلف اٹھایا اور اب تیسرے کی تیاری ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس سے بڑا معاشی بحران اورسیاسی عدم استحکام کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے میں ڈالر20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح نے ایل پی جی پرلیوی بھی بڑھادی ہے، ن لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا ہے جبکہ فضل الرحمن اور زرداری بپھر گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں