فواد چوہدری

ن لیگ نے زرداری کی مدد سے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاری کی ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے زرداری کی مدد سے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاری کی ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نےکہا کہ ن لیگ نے فضل الرحمن کی شہ پر اور زرداری کی مدد سے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاری کی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کے 22 کروڑ لوگ اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہیں، ہم آئین پامال نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں زبردستی اکثریت کو حکومت سے محروم کیا گیا ہے ، ملک میں جمہوریت بحالی کی لہر اٹھ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں