نیلم منیر

نیلم منیر اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کی فلم ‘چکر’ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

کراچی ( عکس آن لائن)اداکارہ نیلم منیر جلد ہی اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کی فلم ‘چکر’ میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ نیلم منیر پہلے بھی یاسر نواز کے ساتھ رانگ نمبر جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں، علاوہ ازیں دونوں نے ٹی وی سکرین پر بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔تاہم اب وہ آنیوالی مرڈر مسٹری فلم ‘چکر’ میں بھی یاسر نواز اور احسن خان کے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر نواز اور ندا یاسر ان دنوں اپنی آنیوالی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی شوٹنگ رواں برس مارچ میں شروع ہوئی تھی۔فلم ‘چکر’ کی شوٹنگ شروع ہونے کے کچھ ہی دن بعد ملک میں کورونا کی وبا پھیل گئی تھی اور انہیں فلم کی شوٹنگ کو روکنا پڑا تھا، تاہم اب انہوں نے دوبارہ شوٹنگ شروع کردی۔’چکر’ میں نیلم منیر اور یاسر نواز کے ساتھ احسن خان بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ندا یاسر بھی ‘چکر’ میں دکھائی دیں گی یا نہیں۔اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں فلم ساز یاسر نواز نے تصدیق کی تھی کہ ‘چکر’ میں ماروا حسین اور فیروز خان دکھائی دیں گے، تاہم اب لگتا ہے کہ ان کی جگہ احسن خان اور نیلم منیر نے لے لی ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ماورا حسین اور فیروز خان اب ‘چکر’ کا حصہ نہیں رہے۔’چکر’ کی شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہے اور حال ہی میں فلم احسن خان اور یاسر نواز کی لڑائی کے مناظر شوٹ کیے گئے۔احسن خان اور یاسر نواز کے درمیان فائٹ کے مناظر کراچی کے علاقے صدر کے تاریخی مقام امپریس مارکیٹ کے برابر میں موجود کئی دہائیاں پرانے ہوٹل خیبر میں شوٹ کیے گئے۔’چکر’ میں جہاں یاسر ںواز مداحوں اور فلم کے اداکاروں کو مسائل کے گرد چکر دلاتے دکھائی دیں گے، وہیں وہ فلم کے ہدایت کار بھی ہیں۔’چکر’ کو ندا یاسر پروڈیوس کر رہی ہیں، جنہوں نے اس سے قبل بھی شوہر کی رانگ نمبر سیریز ور مہرالنسا وی لب یو جیسی فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔’چکر’ کے حوالے سے ندا یاسر نے بتایا کہ اگرچہ فلم کی کہانی ایک قتل کی گتھی سلجھانے کے گرد گھومتی ہے، تاہم یہ فلم مکمل طور پر کمرشل ہے اور شائقین کو خوش کرنے میں کامیاب جائے گی۔انہوں نے فلم کی کہانی سے مزید کچھ کہنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ‘چکر’ میں شائقین کو سسپینس سمیت کامیڈی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں