نیازبو

نیازبوکی کاشت فروری کے آخرتک مکمل کی جاسکتی ہے ، ڈی ڈی زراعت

قصور (عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ نیازبوکی کاشت فروری کے آخرتک مکمل کی جاسکتی ہے کاشت سے پہلے 10 سے 13ٹن گوبرکی کھاد ڈال کر 3سے4مرتبہ ہل اور سہاگہ چلاکر زمین کو اچھی طرح باریک کرلیاجائے تاکہ نیازبوکی بہتر فصل حاصل کرنے میں مددمل سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجد نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ اگر کاشتکار نیازبوکی فصل کو 2سے 3فٹ کے فاصلہ پر لائنوں میں کاشت کریں اور فصل کو پہلا پانی بوائی کے فورا بعد جبکہ بعدازاں 15,15روزکے وقفہ سے آبپاشی کریں تو اس کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیازبوکی اچھی پیداوار کےلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جس کےلئے 2سے3مرتبہ گوڈیاں کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پودے 3سے4انچ تک بڑے ہوجائیں تو کاشتکار ان کی چھدرائی کرکے پودوں کا درمیانی فاصلہ 1 سے ڈیڑھ فٹ کردیں تاکہ پودوں کی بڑھوتری متاثرنہ ہوکاشت سے پہلے 10 سے 15 ٹن گوبر کی کھاد ڈال کر3سے 4مرتبہ ہل اور سہاگہ چلاکر زمین کو اچھی طرح باریک کرلیاجائے تاکہ نیازبوکی بہتر فصل حاصل کرنے میں مددمل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں