محسن نقوی

نگران وزیراعلی پنجاب کا شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر عملدرآمد کا حکم

لاہور (عکس آن لائن) نگران وزیراعلی پنجاب نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کروانےکا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں شادی تقریبات کے دوران ون ڈش اور رات 10 بجے کے اوقات کار پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شادی ہالز کے ساتھ فارم ہاسز میں ہونے والی شادی تقریبات میں بھی ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں