وزیر اعلیٰ سندھ

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں شریک ملزمان نے نیب ریفرنس چیلنج کر دیا

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کیس میں شریک ملزمان نے احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کو چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس پر سماعت کی جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگرعدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

شریک ملزمان سلطان فاروق احمد اور مسعود نقوی کی جانب سے نیب ریفرنس کو چیلنج کرتے ہوئےاحتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔ نیب نے عدالت میں نجم الحسنین، حسن رضا ،شاہ نواز فرحان ،آغا واصف اور دیگر شریک ملزمان کی درخواستوں پر جواب پیش کیا۔ احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں