شیخ رشید احمد

نوازشریف کو وطن واپس آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید احمد کا دعویٰ

کراچی(عکس آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پی پی میں باپ بیٹے اور ن لیگ میں چچا بھتیجی کی سیاسی لڑائی ہوگی، نوازشریف کو وطن واپس آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔

ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن سے ہم پہلے کس کو واپس لائے ہیں جو نواز شریف کو لائیں گے، (ن )لیگ کا مطالبہ کیا تھا سب کو معلوم ہے، لوٹی ہوئی دولت باہر ہے اس لیے یہ لوگ پاکستان میں رہنا نہیں چاہتے۔انہوںنے کہاکہ ملک سے باہر جانا ہی ان کاماسٹر پلان تھا، نواز شریف کو آتا اور مریم کو کہیں جاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، حکمرانی کے دن بہت جلدی سے نکلتے ہیں، اپوزیشن کے دن لمبے ہوتے ہیں، حکومتی اتحادی کہیں نہیں جارہے، کراچی کے مسائل ہیں اور ایم کیوایم پاکستان مسائل کا حل چاہتی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ق بیانات دے رہی ہے تاہم حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، چوہدری شجاعت ذمہ دار ہیں، آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی، پی ٹی آئی کا خزانہ عمران خان ہے اور اتحادیوں کے پاس دوسرا آپشن نہیں ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )ختم ہے، مولانا فضل الرحمان کبڈی کھیلے گا۔انہوںنے کہاکہ فصل الرحمان جلسے جلوس کریں گے تاہم وہ خطرہ نہیں ہیں، ملک کے جیسے حالات ہیں عمران خان کو نہیں ہلایا جاسکتا، معاشی لحاظ سے کچھ مسائل آئیں گے لیکن معیشت بہتر ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں