ڈکیتی

ننکانہ ،شہر کے علاقہ بشیر بھٹی روڈ پرمعروف تاجر کے گھر دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن ) شہر کے بارونق علاقہ بشیر بھٹی روڈ پرمعروف تاجر کے گھر دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی ،

واردات،مسلح ڈاکو خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں واقع بشیر بھٹی روڈ پر4 مسلح ڈاکوﺅں نے شہر کے

معروف بزنس مین سیٹھ محمدبخش کے گھر کا دروازہ کھٹکٹایا اور اہلخانہ سے سیٹھ محمد بخش کا پوچھا،

انکے گھر میں غیر موجودگی کی اطلاع پاکر ملزمان اسلحہ کے زور زبردستی گھر میں گھس گئے ،

اور اہلخانہ کو باندھ کر یر غمال بنا کر ڈاکوﺅں نے گھر سے دوران تلاشی 45لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی

اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ،

علاوہ ازیں علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیٹی کی واردات سے خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی ،

شہری و سماجی حلقوں نے امن و امان کی دگرگوں صورتحال کے باعث وزیر اعلی پنجاب

اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں