ڈینگی کے خاتمے

ننکانہ،ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ننکانہ صاحب(نمائندہ عکس آن لائن) ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے

کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد کمال کی زیر صدارت اجلاس کاانعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے

سے ضلع بھر کے تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گا۔اجلاس میںچیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر شکیل احمد،

اسسٹنٹ ڈائرکٹر ماحولیات عبدالقیوم،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر واجد سمیت محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ڈینگی ٹیموں کے نمائندگان

نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال نے ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی شاہکوٹ اور ایم سی سانگلہ ہل کے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو بہتربنائیں اور

ہفتہ وارانہ اجلاس میں اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد کمال نے کہا کہ ناقص کارکردگی کا

مظاہرہ کرنے والے محکموں کے افسران اور اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی سستی اور کاہلی کو برداشت نہ کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد نے اے ڈی سی جی احمد کمال کو محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ڈینگی ٹیموں کی

ہفتہ وارانہ کارکردگی کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے ہفتہ کے دوران 2ان ڈور 7آﺅٹ ڈور سائٹس سے ڈینگی لاروا برآمد

ہوا جس کو فوری طور پر تلف کردیا گیا ہے ،1644جگہوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے

محکمہ صحت، میونسپل کمیٹیوں سمیت ماحولیات، کوآپریٹو، فشریز، سوشل ویلفئیر،سول ڈیفنس سمیت تمام ضلعی محکموں

کی انفرادی رپورٹیں لے کر کارکردگی چیک کی اور ان کومزید بہتری لانے ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں