چرس برآمد

نارووال:دوران گشت ملزم سے دو کلو سے زائد چرس برآمد، شراب کشید کرتے ہوئےملزمان گرفتار

نارووال(نمائندہ عکس آن لائن) انچارج ڈومالہ چوکی آصف نویدکی کاروائی ،دوران گشت ملزم سے دو کلو سے زائد چرس برآمد،ملزم گرفتار،جبکہ چندووال کلاں سے چالو بھٹی سے شراب کشید کرتے ہوئے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تقریبا دو لیٹر دیسی شراب کے ڈرم برآمد کر لئے،

تفصیلات کے مطابق انچارج ڈومالہ پولیس چوکی آصف نوید نے بتایا کہ گذشتہ روز پولیس نفری کے ہمراہ معمول کی گشت موضع ڈونگیاں روڈ کررہے تھے کہ پیدل جاتے ایک شخص چونڈی نامی پر شک گذرا چیک کرنے پر اس کے ہاتھ میں شاپر سے دو کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جبکہ ایک دوسری کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر موضع چندووال کلاں میں ملزمان جاوید اقبال،محمد تنویر اور محمد یاسین جو اپنے گاﺅںمیں دیسی شراب کشید کررہے تھے

مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ریڈ کی اور چالو بھٹی ،تقریبا دولیٹر دیسی شراب کے ڈرم برآمد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈی پی او ذوالفقار احمد نے پولیس کی اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں